اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن نظرثانی درخواست پر پہلی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نظر ثانی پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے، تمام فریقین کو نظرثانی پر تحریری گزارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے مطابق اٹارنی جنرل وفاق کی طرف سے پیش ہوئے، تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے عدالتی نوٹس کمرہ عدالت میں وصول کیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نظرثانی پر آئندہ سماعت 23 مئی کو ہوگی۔