لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید 6 دہشتگردوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور اور 2 کورکمانڈرہاؤس حملے میں ملوث تھے۔
بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زمان پارک سے گرفتار دہشتگردوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
اس سے قبل گزشتہ روز ایس ایس پی جاوید حسن نے بتایا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے والے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مصدقہ اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔
نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تصدیق کی تھی کہ زمان پارک سے نکل کر نہر کے راستے فرار ہوتے پکڑے جانے والے 8 افراد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث نکلے۔