لاہور: (دنیا نیوز) زمان پارک سے فرار کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار 8 دہشتگردوں کے پاکستان تحریک انصاف کی اہم لیڈر شپ سے رابطے تھے، تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے، تمام ملزمان کے رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 دہشتگرد پکڑ لئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بخت عالم شانگلہ اور ممتاز مردان کا رہائشی ہے، دونوں کے پی میں رہنماؤں سے رابطے میں تھے، سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا، اچھرہ کا عبد الغفور، شاہدرہ کا ذوہیب اور مصری شاہ کا اعجاز پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری سے ہدایات لے رہے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا ہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے، ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ گرفتاری سے پہلے ٹمبر مارکیٹ سے ڈنڈے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔