اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، لوئر دیر،چترال اور ملاکنڈ سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور وہ گھروں سے باہر نکل آئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔
زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔