مردم شماری کیلئے ڈیٹا جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا: چیف شماریات بیورو

Published On 22 May,2023 05:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف شماریات بیورو ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیٹا جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، آج رات بارہ بجے تک ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام روک دیا جائے گا۔

چیف شماریات بیورو نے ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 24 کروڑ سے زائد لوگوں کو قلیل وقت میں ڈیٹا کا حصہ بنایا گیا، ابھی تک کوئی ایسی شکایت نہیں آئی کہ نظام بیٹھ گیا ہو۔

ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ اڑھائی ماہ کے دوران سسٹم نے بہترین طریقے سے کام کیا، مردم شماری کیلئے ڈیٹا جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

چیف شماریات بیورو کا کہنا تھا کہ این ٹی سی، سپارکو سمیت صوبائی حکومتوں نے سپورٹ کیا، 3 ہزار ٹرینرز نے 3 لاکھ سے زائد ممبران کو ٹریننگ دی۔

Advertisement