سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Published On 22 May,2023 05:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1972 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کیساتھ 2900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے اضافے کیساتھ 2486.28 روپے ہوگئی ہے۔ 

Advertisement