اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملیکہ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام پوزیشنز سے استعفیٰ دے دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کا دن بہت تکلیف دہ تھا، شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، شہید کی بھتیجی کی حیثیت سےنومئی کےواقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
ملیکہ بخاری نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے پر میرے اوپرکوئی دباؤ نہیں، اپنی سوچ کےمطابق فیصلہ کیا ہے، جیل کی مشکلات کا سامنا کرنا مشکل کام ہے ، جیل میں میرے ساتھ کوئی بدسلو کی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ماں ہوں میرا 13سال کا بیٹا ہے، اپنی فیملی کووقت دوں گی اور بحیثیت وکیل اپنے کیریئرکوآگے بڑھاؤں گی، 9 مئی کو سرخ لکیرکو کراس کرنے والوں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہونی چاہیے۔