کراچی: (دنیا نیوز) چڑیا گھر کی ہتھنی 'مدھو بالا' بلڈ پیرا سائیڈ انفیکشن سے متاثر ہوگئی۔
مدھوبالا ہتھنی کو پیراسائیڈ انفیکشن سے بچانے کیلئے آج ویکسین کی پہلی ڈوزلگا دی گئی جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز 15 روز بعد لگائی جائے گی۔
چڑیا گھرحکام کے مطابق ویکسین مکمل ہونے کے 15روز بعد ہتھنی کے بلڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجےجائینگے، مدھو بالاکو لیبارٹری رپورٹ کلیئر آنے پر سفاری پارک منتقل کیاجائےگا۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر نے بتایا کہ چڑیاگھرمیں جراثیم کش سپرے مہم شروع کردی ہے، مدھوبالا ہتھنی سمیت دیگرنایاب نسل کے جانوروں کی صحت کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جارہے ہیں۔