کراچی : 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 01 June,2023 02:54 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جیکسن میں معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم نے 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔