کراچی: (دنیا نیوز) 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران جلائی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کو سندھ حکومت نے نئی موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 9 مئی کو کراچی میں 6 موٹرسائیکلیں جلائی گئی تھیں، سندھ حکومت نے 9 مئی کے واقعے میں جلائی جانے والی موٹرسائیکلوں کے مالکان کو محکمہ داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ افراد پولیس رپورٹ، موٹرسائیکل اونر شپ سمیت دیگر دستاویز جمع کرائیں۔