کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی

Published On 01 June,2023 08:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔

اس بار کراچی سپر ہائی وے کی بجائے مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے، شہریوں کو منڈی تک پہنچنے کے لیے جمالی پل سے تقریباً 7 کلو میٹر کے بعد ٹریفک سائن بورڈ سے بائیں جانب مڑنا ہو گا پھر 10 کلومیٹر مزید فاصلہ طے کرنا ہو گا۔

راستے میں 8 مقامات پر پولیس کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ رات میں روشنی کا بھی مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 40 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانور منڈی پہنچ گئے ہیں جبکہ خریدار، فیملیز اور شوقین افراد کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔