اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ ترکیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر انقرہ میں صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ:غیرملکی اثاثوں پر ٹیکس کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری 3 جون کو منعقد ہو گی، وزیر اعظم کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔