پیپلز پارٹی کا 17 جون کو سوات میں سیاسی پاور شو کرنے کا اعلان

Published On 05 June,2023 08:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی 17 جون کو خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں سیاسی پاور شو کرے گی، جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔

جلسے کے حوالے سے پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا مالاکنڈ ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت محمد علی شاہ باچا نے کی، اجلاس میں نجم الدین خان، محمد ہمایوں خان، احمد حسن خان، اخونزادہ چٹان، ڈاکٹر حیدر علی خان، مظفر سعید اور گوہر انقلابی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی جبکہ عہدیداروں اور کارکنوں کو جلسے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی کو جلسے سے متعلق خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔
 

Advertisement