پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سینیٹر مہر تاج روغانی نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان اور مجسموں کو جلایا گیا، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کروائی جائیں، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔
سینیٹر نے کہا کہ میری اپنی فیملی ممبر کے لوگ آرمی میں ہیں جو شہید بھی ہوئے ہیں، جب تک پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، جب تک پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔