سیہون: کوئلے کی کان بیٹھنے سے 2 مزدور جاں بحق، ایک زخمی

Published On 11 June,2023 10:43 pm

سیہون: (دنیا نیوز) لاکھڑا کول مائینز میں کوئلے کی کھدائی کے دوران 3 مزدور دب گئے، 2 جاں بحق اور ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مزدور کوئلے کی کان پر کھودائی کے کام میں مصروف تھے کہ وہ اچانک دب گئے، کان میں دبنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا سے بتایا گیا ہے، دونوں مزدوروں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ زخمی مزدور کو ہسپتال منتقل کر دیا۔