لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک طارق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
چیئرمین نادرا ملک طارق نے استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پیش کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک نجی شعبے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
چیئرمین نادرا نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا، جس میں طارق ملک نے اپنا استعفیٰ منظور کیے جانے سے متعلق درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور نیب میں چیئرمین نادرا کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے نے طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی بھی عائد کر دی ہے۔