وزیر اعظم کل مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد رکھیں گے

Published On 13 June,2023 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کل صبح اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونو اوور ہیڈ بریج کا افتتاح کریں گے، شہباز شریف آئی جے پی روڈ کی ازسر نو تعمیر کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس موقع پر وزیر اعظم کو ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔