پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، قرض معاہدے پر تبادلہ خیال
— PMLN (@pmln_org) June 22, 2023
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کی جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔