پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہی اجلاس بلانے پر صدر میکرون کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مالیاتی انصاف پر مبنی نظام کی طرف جرات مندانہ قدم اٹھانے پر مشکور ہیں، ترقی پذیر ممالک کو وسائل کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، قرض اور سود کی ادائیگیوں کے بوجھ اور منجمند ترقی کے مسائل درپیش ہیں، قرض کی دلدل میں ڈوبے ترقی پذیر ممالک کی مدد وقت کی ضرورت ہے۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 22, 2023
انہوں نے صدر میکرون سے گفتگو میں مزید کہا کہ موسمیاتی اثرات نے مسائل کا شکار ترقی پذیر ممالک کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے، اہم مسئلہ پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کی آپ نے اہم کاوش کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، قرض معاہدے پر تبادلہ خیال
صدر میکرون نے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔