لیگی رہنما بلال یاسین پر حملہ کیس: عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کر لیا

Published On 24 June,2023 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء بلال یاسین پر حملے کے کیس میں مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماء بلال یاسین پر حملے کے مبینہ ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

فائرنگ کے ملزمان میں میاں حسیب وکی، اسد حامد، حامد محمود، محسن منظور اور ذوالفقار سمیت دیگر شامل ہیں جن کیخلاف تھانہ داتا دربار پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین 31 دسمبر 2021ء کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

بلال یاسین لیگی کارکن کے گھر موٹرسائیکل پر پہنچے تھے کہ اسی دوران حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ان کی ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں۔