آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط سے عوام کو آگاہ کیا جائے: شیخ رشید

Published On 30 June,2023 09:57 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں عوام کو بتانا ہوگا کیونکہ 300 ارب روپے مزید ٹیکس عوام پر لگا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سارا گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے، معاشی اور سیاسی عزت نیلام ہو جائے تو نہ کوئی مدد کرتا ہے نہ آسانی سے واپس آتی ہے، بجٹ کے اثرات غریب کے گھر میں اور حکمرانوں کےچہروں پر پڑھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب سوال سیاست کا نہیں ریاست کا ہے جمہوریت مجبوریت ہے، 13 اگست ریڈر لائن ہے، رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم پیالہ ہم نوالہ ہونے سے 13 پارٹیوں کو کچھ نہیں ملے گا، حکمران سیاسی فیصلے دبئی میں کرتے ہیں کیونکہ خوف زدہ ہیں۔