کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سینیگال سے واپس آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن سٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔
ملزم کے پاسپورٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ کی جعلی انٹری سٹیمپ لگی ہوئی تھی، سفری ریکارڈ کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر یونان کی ایگزیٹ اسٹیمپ بھی جعلی نکلی، ملزم کے پاسپورٹ پر لگی اسٹیمپ کے حوالے سے آئی بی ایم ایس سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔
حماد نعیم 7 جون کو ملتان ائیرپورٹ سے سینیگال کیلئے روانہ ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق زبیر نامی ایجنٹ نے ملزم کو سینیگال سے اٹلی بھیجنا تھا، جعلی اسٹیمپس بھی مذکورہ ایجنٹ کی جانب سے مہیا کی گئیں، مذکورہ ایجنٹ کی ٹال مٹول پر ملزم پاکستان واپس آیا، ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا، ایجنٹ کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔