اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی نے ملاقات کی، زہرہ ودود فاطمی نے وزیرِ اعظم کو خصوصی اقدامات برائے بااختیار خواتین کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا۔
زہرہ ودود فاطمی نے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپس، وظائف، بلاسود قرضوں اور انٹرپرینیورشپ کے پرگراموں کے اجراء پر بھی مبارکباد پیش کی۔
رکن قومی اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ (MDCAT) سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو (MDCAT) سے طلبہ کے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔