سیلاب زدہ علاقوں میں رینجرز کے میڈیکل کیمپ میں متاثرین کا مفت معائنہ

Published On 16 July,2023 05:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رینجرز کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے گئے۔

میڈیکل کیمپ سلیمانکی، کالا خطائی، گنڈا سنگھ والا اور نارووال وغیرہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں، نارووال اور سلیمانکی کے فلڈ ریلیف فری میڈیکل کیمپوں سے 367 مریض استفادہ کر چکے ہیں۔

متاثرہ علاقوں کے غریب اور مستحق افراد کو معائنے کے ساتھ ادویات بھی مفت مہیا کی جا رہی ہیں، مریضوں کی جانب سے فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔