مری: (دنیا نیوز) جنگلی چیتے نے رہاشی علاقے میں گھس کر مویشیوں کے باڑے پر حملہ کردیا۔
چیتے نے نیو مری چارہان کے رہائشی جاوید کے گھر مویشیوں کے باڑے میں گھس کر 3 بکریوں کو چیر پھاڑ دیا اور درخت پر چڑھ گیا، مقامی لوگ چیتے کی ویڈیو بناتے رہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق چیتے کے آبادی میں گھسنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر نہیں پہنچے۔