صوابی/ لنڈی کوتل: (دنیا نیوز) چھت گرنے، بارش اور کنڈل ڈیم کے پانی میں ڈوبنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
صوابی میں کنڈل ڈیم سپل وے سے نکلنے والے پانی میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے دونوں افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔
دوسری جانب ترکئی میں چار سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب گیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی لاش کو پانی سے باہر نکال لیا، سٹکیتر گئی کوٹ گدون خوڑ میں تالاب مین نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
مزید برآں لنڈیکوتل بازار ذخہ خیل میں کمرے کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا، مقامی ذرائع کے مطابق چھت بارش اور بوسیدہ کمرے کی وجہ سے گری۔