بالاکوٹ: سیاحوں کی 2 گاڑیاں تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، 8 جاں بحق

Published On 28 July,2023 04:45 pm

بالا کوٹ: (دنیا نیوز) سیاحوں کی 2 گاڑیاں تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، 8 جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ گیٹی داس کے مقام پر پیش آیا جہاں ہائی ایس وین اور کار تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی بالاکوٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا،زخمیوں کو چلاس اور ناران ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس وین میں 14 سیاح جبکہ کار میں چار سیاح سوار تھے،سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔