فردوس عاشق اعوان کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

Published On 06 August,2023 10:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کی اپنی گھریلو ملازمہ سے گالم گلوچ اور تشدد کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کی موبائل فون ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان ملازمہ پر تشدد کا اعتراف بھی کر رہی ہیں، انہوں نے ملازمہ کو گالیاں اور پولیس کو بلا کر اسے بند کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کیا جائے، کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا، یہ جرائم پیشہ گروہ تھا جو گھروں میں کام کرتے اور چوریاں کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے خلاف پہلے بھی چوری کی ایف آئی آر درج ہے۔