لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ بے معنی کابینہ اور بے وقعت اپوزیشن، پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی کل تحلیل ہو جائے گی۔
سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اس اسمبلی کے ہر موجود ممبر نے آئین اور جمہوریت کو خنجر گھونپا اور جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا، اللہ کا شکر کہ ہم اس وقت اسمبلی کا حصہ نہیں اور جب بھی عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے یہ گناہ ہمارے سر نہیں ہوں گے۔
بے معنی کابینہ اور بے وقعت اپوزیشن، پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی کل تحلیل ہو جائیگی، اس اسمبلی کے ہر موجود ممبر نے آئین اور جمہوریت کو خنجر گھونپا اور جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا، اللہ کا شکر کہ ہم اس وقت اسمبلی کا حصہ نہیں اور جب بھی عوام کی عدالت میں…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 8, 2023