اسلام آباد ہائی کورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Published On 08 August,2023 05:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو دی جانے والی سزا کے خلاف اپیل پر آج سماعت کرے گی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین، رہنمائی لیتے رہیں گے: شاہ محمود قریشی

 چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات ختم

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا جائے اور سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔