اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
وزیراعظم نے لکھا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے اور پاکستانی قومیت میں اقلیتوں کا بہت اہم حصہ ہے۔
On the National Day of Minorities, I join the nation in paying rich tributes to our non Muslim Pakistanis. We thank them for the commendable role they have played for the socio-economic development of the motherland. The idea of Pakistan is incomplete without our minority…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 11, 2023
آصف زرداری
دوسری جانب اقلیتیوں کے قومی دن کے موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہی ہے، ملک کے ہر شہری کو جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔
بلاول بھٹو
ادھر سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی آئین کی پاسداری ہے، غیر مسلم شہریوں کے حقوق و بہبود کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی نے جو قانون سازی اور عملی اقدامات کیے ہیں، اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔