آزاد جموں و کشمیر: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی

Published On 11 August,2023 08:38 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک یوسف ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ملک یوسف کے ہمراہ بشارت ملک اور شکیل ملک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

ملک یوسف کے ہمراہ نوشاد ملک، عدیل انجینئر، کمانڈر اورنگزیب، چودھری محمد عابد اور نبیل ملک بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کو خوش آمدید کہا۔