کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس نے ملزم حسان نیازی کی گرفتاری ڈال دی ہے، ملزم کو لاہور لانے کیلئے کوئٹہ کے محکمہ داخلہ کو چٹھی ارسال کر دی گئی۔
قانونی پراسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی، ملزم حسان جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے۔
ملزم حسان نیازی پر کور کمانڈر کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔