چیف سیکرٹری سندھ کوتبدیل کر دیا گیا

Published On 18 August,2023 09:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت کو تبدیل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر سہیل راجپوت کی جگہ گریڈ 22 کے سینئر افسر ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان کو چیف سیکرٹری سندھ تعینات کر دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان اس سے قبل وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔