راولپنڈی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باڑہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے فورسز سے بھرپور تعاون کا بھی اظہار کیا۔