لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس شخص نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، پاکستانی عوام کی اخلاقیات کو برباد کیا اور ان کو غنڈہ گردی سکھائی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ ہیں، چیف جسٹس اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو تباہ کیا، دستور کی بار بار خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت سابق وزیراعظم کو اچھا نہیں بنا سکتی: مریم
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے، اس شخص نے پاکستانی قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا ان کو غنڈہ گردی سکھائی، اپوزیشن میں سوائے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے کچھ نہیں کیا، اس کے باوجود ہم نے قوم کی خدمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف سے ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر کی ملاقات
سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی دھرنوں کے وقت کہتا تھا کہ نواز شریف کو پرائم منسٹر ہاؤس سے گھسیٹ کر نکالوں گا اور نواز شریف کے جیل میں کمرے سے پنکھا اور اے سی اتروا دوں گا، ثاقب نثار رکارڈ پر ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو لانا ہے۔