راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تاجکستان کا دورہ کیا اور صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی،
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے علاوہ حکومتی اور عسکری حکام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔