حیدر آباد: (دنیا نیوز) فاروق ستار نے کہا گھروں میں گیس نہیں ہے اور آئی پی پیز کو سستی گیس دی جا رہی ہے۔
فاروق ستار نے کہا جتنی ریکوری پہلے ہوتی تھی، بلوں کو بڑھانے سے اتنے بھی پیسے وصول نہیں ہوں گے، نادہندگان بڑھ جائیں گے، 35 کروڑ یونٹ مہینہ کے جو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو مراعات کی شکل میں دیئے جاتے ہیں انہیں ختم کیا جائے، مجھے نہیں معلوم کہ 35 کروڑ یونٹ لینے والوں میں جج اور جرنیل ہیں تو ان کی بھی مراعات ختم کی جائیں۔
فاروق ستار نے کہا جو گردشی قرضوں کی مد میں کراچی حیدرآباد والوں سے بھتہ لیا جا رہا ہے اسے ختم کرائیں گے، اصل بھتہ تو یہ ظالم وڈیرے اور افسران لے رہے ہیں، بڑے وڈیروں جاگیرداروں پر ایگریکلچر ٹیکس لگائیں، چھوٹے زمینداروں پر نہیں، فاروق ستار نے کہا سارے وزیروں اور ان کے فرنٹ مینوں کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں۔