کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم پاکستان نے کراچی کی بجلی کا مقدمہ نگران حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایم کیوایم ذرائع کے مطابق کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کل صبح اسلام آباد میں وفاقی وزیرتوانائی محمد علی سے ملاقات کریں گے، خالد مقبول صدیقی بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف وفاقی وزیر سے احتجاج بھی کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق بجلی کی بندش اور بھاری بلوں کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کا سب سےبڑا مسئلہ ہے۔