کندیاں: (دنیا نیوز) جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے سرپرست صاحبزادہ سعید احمد کی نماز جنازہ خانقاہ سراجیہ کندیاں میں ادا کی گئی۔
صاحبزادہ سعید احمد کی نماز جنازہ میں سربراہ پی ڈی ایم و امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے اسعد محمود نے شرکت کی، جنازہ میں جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) September 3, 2023
مرحوم کی نماز جنازہ حضرت خواجہ خلیل احمد سجادہ نشین خانقا سراجیہ نے پڑھائی، صاحبزادہ سعید احمد کو حضرت خواجہ خان محمد سابق امیر عالمی مجلس ختم نبوت کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔