وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے

Published On 06 September,2023 08:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

عبداللہ خان سنبل 4 روز سے شدید علیل تھے، طبیعت ناساز ہونے پر عبداللہ خان سنبل سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے، مرحوم چیف سیکرٹری پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

عبداللہ سنبل کا شمار انتہائی قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عبداللہ خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے بھی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مرحوم ایک شاندار افسر تھے، ان کی اچانک وفات اہل خانہ اور سول سروس کے لیے بڑا نقصان ہے۔