جیکب آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات کے دوران سندھ اور خصوصاً جیکب آباد میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور سربراہ جے یو آئی کی جانب سے انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے پر بھی غور کیا گیا۔