سٹیٹ بینک وزیر اعظم اور کابینہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے: فضل الرحمان

Published On 15 September,2023 01:59 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج سٹیٹ بینک پاکستان کے وزیر اعظم، کابینہ کو نہیں بلکہ آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے۔

راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہیں ہو رہی، کس سے امید لگائے بیٹھے ہو اپنی سوچ میں تبدیلی لانا ہو گی، پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدرسہ برصغیر کا مسئلہ ہے، آج بھارت، بنگلا دیش نہیں صرف پاکستان پر دینی مدارس کے حوالے سے دباؤ ہے، ہمارے ملک کے نامور دانشور دینی مدارس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، تمہارا باپ بھی دینی مدارس کو بند نہیں کر سکے گا۔