خیرپور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ احتساب اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا بھی ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا الیکشن جنوری کے آخر یا فروری میں ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جے ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
منظور وسان نے کہا کہ میرا خیال ہے نواز شریف واپس آئیں گے، عوام انہیں چاہتے ہیں جو عوام کو ریلیف دے، نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے، مہنگائی سے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نہ لیا جائے۔