کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال ختم، کلاسز بحال

Published On 26 September,2023 10:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ نے آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ کے وفد نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات جس میں نگران وزیر اعلیٰ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آج سے تمام کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ 10 دن سے احتجاج پر تھے تاہم آج جامعہ میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے، جامعہ کراچی میں صبح اور شام میں کلاسز شیڈول کے مطابق ہوں گی۔