اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی کے معاملہ پر پاکستانی حکام کی افغان سفارتخانے کے حکام سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پولیس، انتظامیہ اور افغان کمشنریٹ کے افسران نے شرکت کی، سفارتخانے کو پاکستان نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے ٹی او آرز سے آگاہ کیا۔
افغان سفارتخانے نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے معاملے پر اتفاق کیا اور اس سلسلہ میں پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں: مرتضیٰ سولنگی
پاکستانی حکام کی جانب سے اپنی مرضی سے واپس جانے والوں کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، اس حوالے سے گرفتار افغانیوں کا ڈیٹا افغان سفارتخانے سے شیئر کیا جائے گا۔