کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے، حکومت اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، صوبے کے دور دراز علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
علی مردان ڈومکی نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اساتذہ کے ہاتھوں میں ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔