اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گنتی کے نتیجے کیلئے استعمال ہونے والے فارم 45 میں ترمیم کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 45 میں تاریخ کےساتھ وقت بھی درج کیا جائے گا، ترمیم پر اعتراضات 20 اکتوبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فارم 45 الیکشن میں ووٹنگ کی گنتی کے نتیجے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔