اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے افسروں کے تبادلوں سے متعلق چیف سیکرٹری بلوچستان کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کو 10 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ صاف، شفاف منصفانہ انتخابات کے لئے نگران حکومتیں معاونت کی پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تیاریاں: الیکشن کمیشن کا سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری افسروں کے تبادلے نہیں کرسکتیں۔