اسلام آباد: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں وفاق اور نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیپرا بجلی ٹیرف کا تعین نیپرا قانون کیخلاف نہیں کرسکتا، کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے، ایک طرف ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے اور دوسری طرف ٹیکسٹائل صنعتیں بجلی کی کمی کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔
درخواست کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس خلاف قانون ہے، قانون بالکل واضع ہے، نیپرا بطور ریگولیٹر پالیسی نہیں بنا سکتی، اس وقت نگران حکومت ہے جو پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی، ایسی صورت حال میں عدلیہ ہی واحد ادارہ ہے جو اس معاملے پر نوٹس لے سکتی ہے۔